• news

فیصل آباد :7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، نعش ویرانے میں پھینک دی

فیصل آباد، ڈسکہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد کے علاقے سمن آباد سے اغوا ہونیوالی 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کار پر بچی فضاء کی نعش پھینک کر فرار ہوگئے۔اغوا کاروں نے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا اور نعش خیر آباد میں درختوں کے نیچے ویرانے میں پھینک گئے۔ فضاء والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور والد کویت میں ہے۔ سی آئی اے اور لائل پور ٹائون کے ایس پیز کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ بچی کی نعش الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ دریں اثنا ڈسکہ کے علاقہ کلہ کلاں میں دو اوباشوں وقاص اور حسنین نے 14 سالہ بچے اکرام کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن