قصور، گجرات : دوران مرمت کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق
قصور، گجرات (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے لیسکو لائن مین جاں بحق ہو گیا۔ رائیونڈ روڈ علاقہ اقبال اسکول کے قریب لیسکو لائن مین شہزاد رشید ٹرانسفارمر درست کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ کھمبے سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثنا گجرات میں گیپکو کی نااہلی کی غفلت 11کے وی لائن کی مرمت کے دوران اچانک بجلی بحال کرنے سے کام کرتا لائن مین چمٹ کر جاں بحق ہوگیا۔ ایک گھنٹہ تک نعش کھمبے سے لٹکی رہی۔ جی ٹی ایس چوک کے قریب محلہ امین آباد کا رہائشی گیپکو سرکل نمبر 1پاور ہائوس کا لائن مین سلیم عنایت بجلی درست کر رہا تھا اچانک گیپکو کی طرف سے متعلقہ علاقہ کی بجلی بحال کردی گئی جس کے نتیجہ میں 11کے وی کی تاروں سے سلیم عنایت جاں بحق ہوگیا۔ ایک گھنٹے تک گیپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی بند نہ کیے جانے پر اہلکار تاروں کے اوپر ہی چمٹا رہا جس پر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے۔ ایکسیئن گیپکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ دارانکا اپنا محکمہ ہے۔ متوفی سلیم عنایت 8 بچوں کا باپ تھا۔