• news

پاکستانی ہوا باز ی میں تاریخی لمحہ، دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائرپورٹ پر اتریگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنیوالا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دیدی۔ طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کیلئے ٹیکنیکل گرانڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ 380 ائیر بس 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔ 4انجنوں پر مشتمل یہ طیارہ 950کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800سے زائد افراد کو سوار کرنے کیلئے 2منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ ڈبل ڈیکر طیارے سے مسافروں کو اتارنے کیلئے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کیلئے روانہ ہوجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن