نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشن کی معاونت میں ناکام ہے: رضا ربانی
اسلام آباد (صباح نیوز)سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے دعوی کیا ہے کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے تحت دئیے گئے مینڈیٹ پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی ہے نگران حکومت صاف ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمشن کی معاونت اور امیدواروں کو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے معاملے میں نگران حکومت کی کارکردگی کا معاملہ سینٹ کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا، سینٹ فیصلہ کرے گا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانے والی شرائط پر اتفاق کیا جائے یا نہیں۔پیر کوسینٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں سابق چئیرمین سینٹ نے کہا ہے کہ نگران حکومت یہ بات واضح کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے تحت افواج کو ریٹرننگ افسران کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے انھوں نے دعوی کیا ہے کہ نگران حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دئیے گیے پلان پر آمادگی ظاہر کر کے اپنے مینڈیٹ سے تجاویز کیا ہے اس اقدام سے انھوں نے نئی بننے والی حکومت کو ان معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند کر دیا ہے۔ جو اس پر پندرہ ماہ میں عمل درآمد کرنے کی پابند ہو گی سیاسی ، مالی اور قومی سکیورٹی پر اثرات مرتب ہوں ، معاملہ نئی پارلیمنٹ کے لیے چھوڑ دیا جانا چاہیے تھا افسوس کی بات ہے کہ نگران حکومت نے پیرس جانے ، یا وہاں وعدے کرنے سے قبل سینیٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔