ناصر جمال کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی چارج، عبداللہ سنبل کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے حوالے
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیورو کریسی کی تقرری و تبادلوںکے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر ناصر جمال کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کا اضافی جارج اور گریڈ 22 کے آفیسر محمد عبداللہ خان سمبل کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔