فیصل آباد : پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والے طوطا پہلوان دستبردار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر طوطے کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرنیوالے معروف پہلوان نجم الحسن المعروف طوطا پہلوان نے چودھری سرور سے ملاقات کے بعد الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ طوطا پہلوان نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر 2013ء کے الیکشن میں پی پی 111 سابقہ پی پی 66 میں 29670 ووٹ حاصل کئے تھے لیکن پی ٹی آئی نے انہیں نظرانداز کرکے اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور سابق مشیر ریاض شاہد کے بیٹے شکیل شاہد کو ٹکٹ دیا جس کو ناانصافی اور زیادتی قرار دیتے ہوئے طوطا پہلوان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے انکی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر انہیں آئندہ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کی آپشن پر دستبردار کرایا۔