سپین میں خلافت عثمانیہ کا شہر ’’اظہارا‘‘ عالمی ورثے میں شامل
غرناطہ (نوائے وقت رپورٹ) یونیسیف کے مطابق سپین میں خلافت عثمانیہ کا شہر ’’اظہارا‘‘ عالمی ورثے میں شامل کرلیا گیا۔ سپین کے اس قدیم ورثے کی بہت تاریخی اہمیت ہے۔ اب شہر کے چند آثار باقی ہیں جن کی مرمت کی جائے گی۔ دسویں صدی کا شہر اظہارا خلافت عثمانیہ کا دارالحکومت تھا۔ 115 ہیکٹر پر مشتمل شہر میں تعمیرات کے بغیر بحالی کی جائے گی۔