سعودی عرب :منی لانڈرنگ اقتصادی جرم قرار
ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے منی لانڈرنگ کو اقتصادی جرم قرار دے دیا، منی لانڈرنگ کے دائرے میں آنے والا ہرعمل جرم ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا اسکے ذریعے اسمگلنگ، منشیات کے دھندے، دھوکہ دہی ، فحاشی ، رشوت ستانی، جعلسازی غبن، سعودیوں کے نام سے غیر قانونی کاروبار وغیرہ سے حاصل ہونے والی دولت کو قانونی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔