دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بھاری قیمت ادا کی: بیرسٹر امجد ملک
راچڈیل (نمائندہ خصوصی ) دنیا کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ایسوسی ایشن آف پاکستان بیرسٹر امجد ملک نے راچڈیل میں تقریب میں کیا۔ ملک سعد شہید ٹرسٹ کے وفد کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ امجد ملک کی جانب سے اس وفد کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ وکلا ، صحافیوں اور دیگر ایشین پاکستانیوں نے شرکت کی۔ امجدملک نے کہاکہ ظہرانے کا مقصد ملک سعد شہید ٹرسٹ کے پرامن کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور پوری دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ملک سعد شہید ٹرسٹ خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کو دہشت گردی کے ناسور سے نکال کر کھیل جیسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کررہا ہے ۔