رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 فلسطینی بچے شہید ہوئے: عالمی تنظیم
غزہ (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین میں بچوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کی ششماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے 21 بچوں کا تعلق غزہ پٹی اور 4 کا مغربی کنارے سے تھا۔ اسرائیلی فوج نے بچوں کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کیا۔