کشمیریوں کیلئے مولانا فضل الرحمن نے تاریخی جدوجہد کی : فضل علی حقانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان حقانی، حفاظ حسین احمد مولانا محمد امجد خان محمد اسلم غوری حاجی شمس الرحمن شمسی، مفتی ابرار احمد اور انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا ہے کہ دن میں دو دفعہ مؤقف تبدیل کرنے والے عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اس لئے وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں مولانافضل الرحمن کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے خیبر پی کے میں ناکام حکومت چلانے والے اب مرکز میں حکومت کے حصول کیلئے الزامات کی سیاست پر کاربند ہیں مولانا فضل الرحمن نے ملک میں امن اور کشمیر کی تحریک آزادی کی تقویب کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا لازوال حصہ ہے اس حوالے سے عمران خان پارلیمنٹ کی متفقہ قرار دادیں پڑھ لیں تو حقیقت سامنے آ جائے۔