• news

25 جولائی کرپٹ سیاستدانوں کیلئے یوم حساب ہو گا: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحد مجلس عمل لاہور پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل برسراقتدار آکر ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق معاشی نظام لائے گی۔ پاکستانی قوم 25 کے جولائی کے دن کو اسلامی انقلاب، احتساب اورکرپٹ سیاستدانوں کیلئے حساب کا دن بنادیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی173 میں باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور اہل علاقہ سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پاس ہی پڑھی لکھی اور کرپشن سے پاک ایماندار قیادت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن