• news

عوام کی اکثریت ملک میں اسلام کا نفاذ چاہتی ہے: انیلہ محمود

لاہور (لیڈی رپورٹر) این اے 134متحدہ مجلس عمل کی نامزد امید وار انیلہ محمود نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ ہم اقتدار میں آکر خواتین کی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گے، پاکستان میں زیادہ تر لوگ جاہتے ہیں کہ اسلامی نظام رائج کیا جائے اسلام کو پسند کرتے ہیں مگر اسلام دشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ یہاں قرآن کا قانون نافذ ہو اسلامی جماعتیں اکٹھی ہوں اس لیے وہ اس اتحاد سے خوف زدہ ہیں مگر ہمیں مل کر اس کرہ ارض کو اسلام کی درس گاہ بنانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن