• news

تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا: نگہت شیخ

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو دھرنا گروپ کو دھڑن تختہ ہوگا، تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنادیا ہے، شہباز شریف نے ہی کراچی اور پشاور کو لاہور جیسا خوبصورت شہر بنائیں گے، اسلام آباد، لاہور اور ملتان میٹرو بس کے منصوبے ن لیگ کے تاریخی کارنامے ہیں جبکہ اورنج لائن ٹرین لاہوریوں کیلئے تحفہ ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایمانداری سے پانچ سال ملک و قوم کی خدمت کی ہے، ہم سیاست کو خدمت سمجھ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 130میں خواجہ حسان احمد اور پی پی 160توصیف شاہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن کسی ایک صوبے یا شہر کی جامعت نہیں بلکہ گلگت، آزاد کشمیر سمیت پورے ملک کی نمائندہ جماعت ہے ، میاں نواز شریف نے پانچ سالوں نے پاکستان میں وہ منصوبے مکمل کیے جو کئی دہائیوں سے نا قابل تکمیل تھے ، سی پیک اور گوادر پورٹ ہماری حکومت کے سب سے بڑے اور کامیاب منصوبے ہیں ان کے ثمرات ہماری آنے والی کئی نسلوں تک پہنچیں گے، اگر پاکستان کے عوام ملک میں مزید ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں تو 25جولائی کو شیر نشان پر مہریں لگائیں۔

ای پیپر-دی نیشن