اسلاف نے عقیدہ ختم نبوت پر کبھی سودے بازی نہیں کی: مولانا سالم قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد کبری میں مولانا محمدسالم قاسمی، مولاناصوفی محمدسرور، مولانا مشرف علی تھانوی، مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کی یاد میں سیمینار کا انعقاد مولانامخدوم منطوراحمدکی زیر صدارت ہوا، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد، مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانافہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا علیم الدین شاکر نے کہا علماء دیوبند نے ہمیشہ حق اور سچ کے پرچم کو بلند رکھا،عقیدہ توحید، عقیدہ ختم نبوت عقیدہ اہل سنت پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی، تاریخ ہمیشہ انہیں کا نام سنہری حروف میں لکھتی آئی ہے جنہوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر پوری دنیا کو بتایاکہ جس راستے پر ہمارے اسلاف تھے ہم آج بھی ان کا پرچم لیکر کھڑے ہیں۔