• news

نگران حکومت نے ایک ماہ میں عوام پر31 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)نگران حکومت کا ایک ماہ میں عوام پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالاہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل جتنا مہنگا ہوا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اس سے 12 گنا تک زیادہ مہنگی کر دی گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ چھ سے ایک فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن نگران حکومت نے اپنے اخراجات کے لیے رقم کی وصولی کے لیے پیٹرول کی قیمت 8.2 فیصد ، ڈیزل کی قیمت 13.3 فیصد اور مٹی کے تیل کی قیمت 4 فیصد بڑھا دی۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط ماہانہ کھپت 22 سے 23 لاکھ ٹن ہے۔ اس کے مطابق جولائی کے مہینہ میں عوام کو پٹرول کی مد میں 7 ارب 16 کروڑ روپے،ڈیزل کی خریداری پر تقریبا 23 ارب روپے اور مٹی کے تیل کی خریداری پر ساڑھے 5 کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے ہونے والی مہنگائی کے باعث بھی عوام کے کتنے ارب روپے اضافی طور پر خرچ ہوں گے اس کا ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن