دل کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیصل آباد کی 7سالہ زینب انتقال کر گئی
فیصل آباد (بی بی سی) علاج کے لئے بھارت جانے والی فیصل آباد کی سات سال کی زینب بھارتی شہر لدھیانہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئی۔ بچی کی میت پاکستان پہنچا دی گئی۔ والد کے مطابق کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ بچی کے والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں جس کے بعد انہوں نے بھارت میں بیٹی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ لدھیانہ کے ایک ہسپتال میں اس کی سرجری کی گئی اور اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تاہم میت پاکستان واپس لانے کے لئے غمزدہ والدین سخت پریشان تھے۔ زینب کے والد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا تھا کہ سفری دستاویزات کے لئے پولیس کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفترکے چکر لگوا رہی ہے۔ انہوں نے بیٹی کی میت واپس لانے کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی بھی اپیل کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق زینب کی میت پاکستان لانے میں پاکستانی ہائی کمشن نے مکمل تعاون کیا۔