• news

تحریک انصاف ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کرے گی

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے تمام ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے، کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والے ارکان کی رپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرے گی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ارکان کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں وہ انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن جن افراد کو کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور یہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ایسے افراد کے نام دو رکنی کمیٹی کو بھیجے جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن