جرمن فٹبال ٹیم کے کوچ جوشیم عہدے پر برقرار
لاہور (سپورٹس ڈیسک) جرمنی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود کوچ جوشیم لیو کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جوشیم نے ایسوسی ایشن کے چیف کو بتایا کہ وہ کوچنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ٹیم کو دوبارہ سیٹ کیا جائے گا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ عہدے پر کام کریںاور ایسوسی ایشن ان کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ میگا ایونٹ سے قبل جوشیم نے جرمنی کے ساتھ ورلڈ کپ 2022ء تک کوچنگ کا معاہدہ کیا تھا ۔