• news

دبئی کبڈی ماسٹرز کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دبئی میں منعقد ہونے والے کبڈی ماسٹرز کپ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم بھی وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی کوئی اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم نے نئے کھلاڑیوں کو اس میں موقع دیا ہے تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں منعقد ہونے والے کبڈی ماسٹر کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ایران، کوریا، بھارت، کینیا اور ارجنٹینا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ جاری ہے انشااﷲ ایشین گیمز میں اچھا رزلٹ دینے کی کوشش کرینگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کو بھارت، کوریا اور ایران کی ٹیموں کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ وکٹری سٹینڈ پاکستان ٹیم کا مقدر بن سکے۔

ای پیپر-دی نیشن