بارش کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئیں۔ کھیلوں کے میدانوں میں بڑی مقدار میں پانی کھڑا ہونے سے کھیلوں کی کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہو سکی۔ میدانوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اکثر کھیلوں میں کھلاڑیوں نے آرام کرنے کو ترجیح دی۔ ماڈل ٹاون لاہور میں ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھی منسوخ کرنا پڑا جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی گئی۔