• news

اپوزیشن کی ریلی کو بم سے اڑانے کی سازش،ایرانی سفارتکار سمیت 5 گرفتار

لندن (آن لائن) تہران میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے حزب اختلاف کے کارکنوں کی ریلی کو اڑانے کی سازش کرنے کے الزام میں ایرانی سفارتکار سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی فرانس میں 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جس میں سے 2 افراد کو بعد میں رہا کردیا گیا۔ بلیجیئن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارتکار کو حزب اختلاف کی ریلی کو دھماکے سے اڑانے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ ایرانی سفارتکار ویانا میں آسٹرین سفارتخانے میں کام کرتا ہے اور اسے جرمنی میں حراست میں لیا گیا۔ایرانی سفارتکار ایرانی نژاد بیلجیئن جوڑے سے رابطے میں تھا، جنہیں برسلز میں 500 گرام کیمیائی دھماکہ خیز ٹی اے ٹی پی اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بیلجیئن فیڈرل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ’38 سالہ عامر ایس اور 33 سالہ نسیمہ پر پیرس میں نیشنل کونسل آف ریسسٹینس آف ایران (این سی آر آئی) کے تحت منعقدہ ریلی میں دھماکے کی سازش کرنے کا شبہ ہے‘۔دوسری جانب فرانس کے عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ فرانس میں بم نصب کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 54 سالہ مرحد کو جائے وقوعہ کے قریب سے جبکہ دیگر 2 افراد کو پیرس کے شمالی حصے سینلس سے حراست میں لیا گیا، تاہم ان دونوں افراد کو ناکافی ثبوتوں کے باعث چھوڑ دیا گیا۔ ادھر تہران کی جانب سے پیرس، ریاض اور واشنگٹن میں این سی آر آئی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس گروپ کی جانب سے مسلسل ریاستی ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ادھر بیلجیئن کے وزیراعظم چارلیس مائیکل نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پولیس اور انٹیلی جنس افسران کے کام پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن