عمران خان وزیراعظم ہائوس سے صرف چند دنوں کے فاصلہ پر ہیں: زلفی بخاری
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے این اے 53 کے نامزد انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں نئے اور پرانے ووٹرز کی مدد درکار ہوتی ہے، این اے 53 کے حلقہ کے مسائل کو ذاتی طور پر اٹھائوں گا۔ اپنے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ خواتین کو بھی شانہ بشانہ لے کر چلیں ان کا ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، عمران خان سے وزیراعظم ہائوس صرف چند دنوں کے فاصلہ پر ہے، عمران خان وزیراعظم بن کر ایسے ہی کھڑے ہوں گے جیسے کے پی کے کی عوام کا ساتھ دیا۔