• news

انڈونیشیا:کشتی سمندرمیں ڈوب گئی ، 2 بچوں سمیت12 ہلاک، 100 سے زائدلاپتہ

جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوب گئی جس سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈوبنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ کشتی سوار 10 سے زائد لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔ جنوبی صوبے سلویسی میں جزیرے کے قریب سمندر میں حادثہ ہوا۔ جب کشتی ساحل سے 200 میٹر ڈور تھی۔ پولیس ترجمان ڈکی سوندانس نے میڈیا کو بتایا 139 افراد سوار تھے۔ درجنوں کاریں، موٹر سائیکلیں اور ٹرک پانی میں جاگرے۔ جاں بحق 2 بچوں کی عمر یں 2 سے 3 برس ہیں۔ 30 افراد کو بچالیا گیا، 8 کو ہسپتال داخل کردئیے گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن