رجانہ: فحاشی کا اڈا چلانے والی نائیکہ نوکر سمیت قتل
رجانہ (نامہ نگار) رجانہ فحاشی کا اڈا چلانے والی نائیکہ زرینہ اپنے نوکر سمیت قتل ہو گئی،12گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو مقدمہ ہی درج ہوا اور نہ ہی ملزم پکڑ ا گیا ورثاء کا رجانہ چوک میں نعش رکھ کر شدید احتجاج ٹریفک بلاک ذرائع کے مطابق بتایاگیا ہے کہ پیرمحل روڈرجانہ میں رہائش پذیر زرینہ بی بی جو کہ ایک طویل عرصہ سے فحاشی کا اڈا چلانے کا دھندہ کرنے میں مصروف تھی کہ گزشتہ شب رات 12بجے کے قریب زرینہ نامی اڈا کی نائیکہ اپنے ادھیڑ عمر ملازم شفیع جو کہ کمالیہ کا رہائشی بتایا گیا ہے سمیت نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا زرینہ بی بی نائیکہ کے ورثاء جن میں اکثریت خواتین کی تھی نے 12گھنٹے گزرنے کے بعد نعش کو چوک رجانہ میں رکھ کر مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے روڈ بلاک کر دئیے ایک مبینہ اطلاع کے مطابق معلوم ہوا ہے مبینہ طور پر واقعہ کسی نامعلوم عیاش شخص کے ساتھ لڑکی کے لین دین پر تلخ کلامی پر پیش آیا جسکے نتیجہ میں خاتون سمیت اس کا ملازم گولیوں کا نشانہ بنے اس بارے جب ایس اچ او تھانہ رجانہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کے واقعہ بارے میں چھان بین کر رہے ہیں جونہی ملزمان کا سراغ ملتا ہے تو انہیں فوری گرفتار کر لیا جائیگا۔