• news

کینیڈین وزیراعظم نے 18سال پہلے خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام مسترد کر دیا

اوٹاوہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل ایک میوزک فیسٹیول کے دوران خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے اپنے اوپر لگے الزام کو مسترد کردیا۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں اب ماضی کی کوئی منفی بات یاد نہیں۔ جسٹن ٹروڈو پر خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام 18 سال قبل سال 2000ء میں شائع ایک روزنامچے کے ادارئیے کے سامنے آنے کے بعد منظر عام پر حال ہی میں سامنے آیا۔

ای پیپر-دی نیشن