• news

سعودی عرب: نجی کوائف کی معلومات لینے والے کو ایک برس قید، 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ریاض(آن لائن)سعودی عرب نے نجی کوائف دریافت کرنے کا قابل سزا جرم قرار دیدیا،ایک برس قید اور 5لاکھ ریال کا جرمانہ بطور سزا کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کلنا امن ایپلی کیشن کے ذریعے خبردار کیا کہ جو شخص بھی نجی کوائف غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے یا حاصل کرکے ڈرانے دھمکانے کی واردات کریگا ،اس پر جرمانہ بھی ہوگا اورقید کی سزا بھی دی جائیگی۔ یہ عمل موجب سزا جرم ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ جرم پر ایک برس تک قید یا 5لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔اسکی اطلاع کلنا امن ایپلی کیشن میں الدوریات پر نشان لگا کر دی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن