• news

مردان: ہسپتال میں فائرنگ سے سابق میڈیکل ٹیکنیشن جاں بحق بیٹے سمیت دو افراد زخمی

مردان (نامہ نگار) میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں او پی ڈی کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہسپتال کے سابق میڈیکل ٹیکنیشن جاں بحق جبکہ ان کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گیا اور شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ دلیرانہ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس تھانہ شیخ ملتون کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کے سابق میڈیکل ٹیکنیشن جہانزیب ولد جان سید سکنہ چار بانڈہ اپنے بیٹے کے ہمراہ نواسے کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال لایا تھا کہ اس دوران او پی ڈی کے قریب مبینہ ملزمان طارق ولد تاج محمد سکنہ غریب آباد جبر حال پشاور اور ایک نامعلوم ملزم نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں جہانزیب موقع پر جان بحق اور ان کا بیٹا رفاق اور ایک راہگیر درویش ولد سعادت ساکن سوڈھیر صوابی زخمی ہو گئے اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور وہاں پر موجود لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائی جبکہ ہسپتال میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہے اور ان کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی چلی جارہی ہے۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے مجروح رفاق کی رپورٹ پر ملزمان کے مقدمہ درج کر دیا۔ ڈی پی او مردان فضل محمود نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گر فتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے ہدایت جاری کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن