اوکاڑہ: بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے گائوں مکھن میں بیٹے کے ہاتھوں قتل ہو نے والی خاتون کا پوسٹمارٹم ہسپتال میں مکمل سینکڑوں سوگواروں کی مو جودگی میں مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ملزم انصر علی نے گذشتہ شب گھر یلو تنازعہ پر اپنی سگی والدہ ذکیہ بی بی زوجہ اسلم کو 30بورپسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو رہاتھا دیہاتیوں نے پکڑکر حوالہ پولیس کر دیا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔