فیروزوالا: مختلف علاقوں سے 4 منشیات فروش گرفتار
فیروزوالا (نامہ نگار) فیروزوالا پولیس اور شاہدرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروخت کرنے والے چار ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔