• news

تھانہ بصیر پور کی عمارت شہر سے باہر منتقل کرنے پر سائلین کو مشکلات

بصیرپور (نامہ نگار) مین بازارمیں واقع پرانی عمارت سے تھانہ بصیرپور شہر سے 5 کلو میٹر دور دیپالپور روڈپرواقع نئی عمارت میں منتقلی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے اور ٹیلیفون وموبائل فون کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کارابطہ عوام سے منقطع ہو گیا ہے۔ عمارت میں لینڈلائن ٹیلیفون میسر نہیں۔ سائلین کو ڈکیتی، چوری اور فائرنگ وغیرہ جیسی سنگین وارداتوںکی اطلاع بھی تھانہ پہنچ کر دینا پڑتی ہے جس سے پولیس کے حرکت میں آنے کاعمل طویل تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے نئے ڈی پی او اوکاڑہ سے ان مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر-دی نیشن