متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکی بھرپور حمایت کرینگے: میاں اویس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ مجلس احرار اسلام اپنی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے فیصلے کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکی بھرپور حمایت کرے گی اور جہاں مجلس عمل کا امیدوار نہ ہوگا وہاںکارکن اپنی ثواب دید پر نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اورتحفظ ناموس رسالت کے حامی امیدواروںسے تحریری حلف نامہ لینے کے بعد ان کوووٹ دے سکیںگے۔ ووٹ ایسی امانت ہے جس کا دیکھ سوچ کرفیصلہ کرناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم موجودہ سرمایہ دارانہ جمہوری نظام کے نہ توحامی ہیں اور نہ مویٔد۔