• news

شہبازشریف ایک روز قبل نیب میں پیش‘ 3 رکنی ٹیم نے پوچھ گچھ کی‘ 16 جولائی کو پھر طلبی

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نیب کے لاہور دفتر پیش ہو گئے جہاں ان سے نیب کی تین رکنی ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ شہباز شریف کو نیب نے 5 جولائی کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی پیشگی مصروفیات کے باعث نیب سے 4 جولائی ہی کو پیش ہونے کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا۔ نیب نے شہباز شریف کو 16 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع نیب کے مطابق شہباز شریف کو پاور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ شہباز شریف صاف پانی اور پاور ڈویلپمنٹ کیس میں پہلے بھی 3 بار پیش ہو چکے ہیں۔
شہبازشریف پیش

ای پیپر-دی نیشن