این اے 53، شاہد خاقان کو نااہل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے 53 سے نااہل قرار دینے کی درخواست غیر موثر قرار دیکر خارج کر دی ہے چیئرمین ہمدردان وطن پاکستان میاں غلام رسول کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 (1)(1) کے تحت نااہل ہو چکے ہیں اور جو شخص آئین کے تحت نااہل ہو چکا وہ الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے۔
درخواست خارج