• news

وزیراعلیٰ پنجاب بن کر علاقے کی محرومیاں ختم کروں گا: فواد چودھری‘نیب گرفتاریاں رکنے پر اظہار تشویش

کھیوڑہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اور این اے 67سے امیدوار فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور منظم پارٹی ہے، عمران خان کی قےادت مےں سب متحد ہےں وزےراعلیٰ پنجاب بن کر علاقہ کی محرومےاں ختم کروں گا۔چوہدری نثار علی کی سےاست صرف اےک حلقہ تک محدود ہو گئی ہے۔ عمران خان کے حکم پر مےں پی پی 27 کا الےکشن لڑ رہا ہوں۔ جن چند رہنماﺅں کو وزےراعلیٰ پنجاب کے لئے منتخب کےا ہے ان مےں مےرا نام بھی ہے اور ےہ ضلع جہلم کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ہمارا ضلع ہر سال366 ارب سے زےادہ ٹےکس دےتا ہے اگر اس کا چوتھا حصہ بھی ترقےاتی کاموں پر لگاےا جائے تو ضلع کے تمام مسائل حل ہو جائےں گے۔ مےں نے ضلع کی پسماندگی کو مد نظر رکھ کر اپنے علاقہ کی نمائندگی کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ اس دفعہ تمام بڑے بڑے دھڑے پی ٹی آئی کی حماےت کر رہے ہےں۔ جس کی وجہ سے اےسے لگ رہا ہے کہ پی پی ستائےس سے مےں بلامقابلہ منتخب ہو جاﺅں گا اور NA-67 سے بھی مےرا مقابلہ ےکطرفہ ہو گا۔مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ مےرے پورے حلقے مےں کون کون سے مسائل ہےں اور مےری اولےن ترجےح ہے کہ فوری طور پر ان مسائل کو حل کےا جائے۔علاوہ ازیں نیب کی جانب سے امیدواروں کی گرفتاریاں نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے سے گریز ممکن ہے، نیب ایگزیکٹو بورڈ کا فیصلہ براہِ راست فوجداری قانون سے متصادم ہے، نیب قانون سے متصادم فیصلے پر نظرِثانی کرے۔ کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث افراد سے کسی قسم کی مصلحت یا رعایت کے بغیر نمٹا جائے۔

فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن