سوئی ناردرن: 5ہزار ڈیلی ویجر برطرف‘ 2ہزار کا تعلق لاہور ریجن سے ہے
لاہور (کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 5ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی میں ملازمین کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا جو بلنگ ،یو ایف جی اور ڈسٹری بیوشن سمیت دیگر شعبوں میں کام کررہے تھے مگر گزشتہ مالی سال میں منظوری ختم ہونے پر انہیں برطرف کر دیا گیا جن میں لاہور ریجن کے بھی 2ہزار ملازمین شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں منظوری ملنے پر بھرتی دوبارہ کی جائے گی۔
سوئی گیس/برطرف