• news

پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی منشور آج پیش کرےگی

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی منشور آج ( جمعرات) پیش کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشورمیںملک کو درپیش چیلنجز ، تعمیر و ترقی اور انفراسٹر اکچر کی بنیاد پر نکات ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ منشورمیں کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے پر بھی لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق منشور میں بجلی ، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے بھی نکات شامل کئے گئے ہیں۔
منشور

ای پیپر-دی نیشن