• news

نااہلی کیس فیصلہ حق میں آئے یا خلاف، احترام کروں گا: شاہد خاقان

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ اس کیس میں بھی عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا چاہے حق میں آئے یا خلاف آئے۔ عدالت کو کیس کے متعلق حقائق بتا دیئے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف بیرون ملک ہیں، احتساب عدالت کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جانا ہے، اگر تاریخ بڑھا دی جائے تو نواز شریف پیش ہو سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے متعلق ایک سوال پر کہاکہ بارشیں پورے ملک میں ہو رہی ہیں کئی شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوا۔ بارشوں کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، شہباز شریف نے بطور وزیراعلی تمام معاملات کو سنبھالے رکھا۔ لاہور میں پانی بھر جانے پر نگران حکومت کو الزام نہیں دیتے کیونکہ یہ چیزیں ان کیلئے نئی ہیں۔ نواز شریف ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) اپنی اس کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جائے گی۔
شاہد خاقان

ای پیپر-دی نیشن