کرکٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے سپورٹس ویلفیئر ایسوسی اشن قائم کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ آرگنازئر اعجاز شاہ نے ایک سپورٹس میٹنگ میں اعلان کیا ہے کہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود کےلئے ایک کرکٹرز سپورٹس ویلفےئر ایسوسی ایشن کا قیام کیا جا رہا ہے ۔ کرکٹرز ویلفےئر ایسوسی ایشن کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کی بھرپور رہنمائی کرنا ہے۔
اور بہترین کاکرردگی دکھانے والے کرکٹرز کی سلیکشن کے بارے میں کرکٹ ایسویشنوں سے بھر پور ان کے حق کےلئے کوششیں کرنا ہے۔ انصاف نہ ملنے والے کرکٹرز کی مالی اور قانونی معاونت کرتے ہوے کرکٹرز کو ان کا جائز قانونی حق دلوایا جائے گا۔ ممبر شپ انڈر 19، قائداعظم ٹرافی، پیٹرن ٹرافی اور پی سی بی سینئر اینڈ جونیئرکرکٹرز کو دی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کو نہ ممبر شپ اورنہ ہی کوئی عہدہ دیا جائے گا۔ اعجاز شاہ نے میٹنگ اعلان کیا ہے کہ عنقریب سابقہ جسٹس ہائی کورٹ، سینئر اور جونیئرز وکلاءکو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے جس میں سرپرست اعلیٰ، صدر ، سیکرٹری اور ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس پلیٹ فارم سے متاثرین کرکٹرز کو مفت مالی اور قانونی معاونت دی جائے گی۔