• news

مہم جو طالبہ ریحانہ نے ما¶نٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 6 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی ٹھان لی

گلگت(صباح نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی مہم جو طالبہ ریحانہ بتول نے ما¶نٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی ٹھان لی۔ سیاچن محاذ کے آنگن میں واقع پہاڑوں کی وادی سکسہ(مرچھا) میں آنکھ کھولنے والی ریحانہ بتول قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے شعبہ کیمسٹری کی طالبہ ہے۔ ریحانہ بتول نے کہا مستقبل میں جہاں موقع ملے ہائیکنگ میں حصہ لونگی۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں موجود پانچ بڑی چوٹیوں کو فتح کرلوں اور ماﺅنٹ ایورسٹ کو بھی تسخیر کرلوں۔پہاڑوں پر چڑھنا میرا پیشہ یا مجبوری نہیں بلکہ میرا شوق ہے اور شوق کا کوئی مول نہیں ۔ صرف شرط ماحول اور موقع میسر آئے۔ ریحانہ نے کہاکہ اسلامی دنیا کی خواتین پہاڑوں سے دور بھاگتی اور ایسا کرنا معیوب سمجھتی ہیں۔ اسلامی تعلیمات اور حدود کے پیرائے میں صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا کوئی غلط کام نہیں۔ پہاڑوں پر چڑھنا صرف مردوں کا حق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن