عراقی صوبہ کرکوک سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز
کرکوک(این این آئی)عراق میں الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کرکوک شہر میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی شروع کر دی گئی۔ عراق میں 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی کے بعد سے مختلف حلقوں اور جماعتوں کی طرف سے جعل سازی کے الزامات اور دعوے سامنے آ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں خود مختار اور آزاد انتخابی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ مئی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کا آغاز ہو گیا۔