• news

پاکستان اور رومانیہ کی مشترکہ فوجی کمیٹی کا اجلاس، پہلے دور کے ایجنڈا کا جائزہ

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان اور رومانیہ کی مشترکہ فوجی کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ رومانیہ کے وفد کی قیادت رومانیہ کی وزارت دفاع، منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری بریگیڈئر جنرل ویسل بوکار جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری میر حسن نقوی کر رہے تھے۔ بات چیت سے قبل مہمان شخصیت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور دفاعی تعاون بڑھانے کے لئے نئے مواقع کی تلاش کے امور زیر غور آئے۔

ای پیپر-دی نیشن