سفیر ہشام بن صدیق کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
ریاض (امیر محمد خان سے ) پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر خان ہشام بن صدیق نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف بن رشید الذایانی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ پاک-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے جی سی سی کی خواہش کا اظہار کیا۔سفیر کا استقبال کرتے ہوئے، جی سی سی کے سیکریٹری نے پاکستان-جی سی سی تعلقات کے اہمیت کو تسلیم کیا اور جی سی سی-پاکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی. سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ پاک-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے کے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے جی سی سی کی خواہش کا اظہار کیا.خان ہشام نے سیکرٹری جنرل کوخلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی جغرافیائی قربت اور تجارتی اور اقتصادی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جی سی سی کے ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں موجودگی، خلیجی ممالک اور پاکستان کے درمیان علاقائی رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس اقتصادی راہدری نے پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بنا دیا ہے۔سفیر اور جی سی سی سیکریٹری جنرل نے تمام شعبوں میں پاکستان-جی سی سی کے تعلقات کو بڑھانے کے لئے باہمی کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا. انہوں نے اپنے طویل عرصہ سے قائم اسٹریٹجک تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا. جی سی سی سیکرٹری جنرل نے بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی.