• news

سندھ ہائوس اسلام آباد‘ مری کی حالت خراب‘ حکومت کی مہمانوں سے معذرت

کراچی (وقائع نگار) سندھ کی حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کے قیام کیلئے اسلام آباد اور مری میں بنائے گئے ’’سندھ ہائوسز‘‘ کی حالت زار کے باعث طویل عرصے سے تزئین و آرائش کے نام پر مہمانوں کو ٹھہرانے سے معذرت کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ساجد جمال ابڑو نے آتے ہی صورتحال کا نوٹس لے لیا اور ’’سندھ ہائوس‘‘ اسلام آباد میں کمروں کی عدم دستیابی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ہائوس کی تزئین و آرائش کے نام پر خرچ کئے گئے فنڈز کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ سندھ ہائوس اسلام آباد میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران تعینات ہیں اور سیکرٹری ورکس اینڈسروسز نے بھی شکایات کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن