• news

” آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آ گیا کپتان“ تحریک انصاف کا انتخابی نغمہ جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے ”آگے لٹیرے بھاگیں پیچھے آ گیا کپتان“ کا نغمہ جاری کردیا۔ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ”بے گھر نہ کوئی رہے بھوکا نہ کوئی سوئے“ کا خصوصی انتخابی نغمہ جاری کر دیا ہے۔ نغمہ ٹویٹر، فیس بک سے کارنر میٹنگز تک ہر جگہ چلایا جائے گا۔ خصوصی نغمہ نوجوان گلوکار فرحان نے گایا ہے۔ انتخابی ترانہ میں پر امید عوام دکھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ....
آنکھوں کے سب خواب اب ہونگے پورے، علم وہنر نہ رہیں گے ادھورے۔
سستا علاج و صحت سب کو ہوگی۔ بنیادی حقوق اب سارے ملیں گے۔
بے گھر نہ کوئی رہے بھوکا نہ کوئی سوئے۔ بیروزگاری جائے۔
محنت کا پھل بھی آئے، اب تو قوم آگے بڑھے اور ترقی کرے۔
نغمہ

ای پیپر-دی نیشن