3 بڑی جماعتوں کے 2 قائدین
کراچی (این این آئی) پاکستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ اہم تین بڑی سیاسی پارٹیوں کے دو دو قائدین سامنے آئے ہیں، جس سے ایک نئی روایت جنم لے رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد تو میاں نواز شریف ہیں لیکن پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف ہیں، طاقت کا مرکز نواز شریف ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار تھے لیکن عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پارٹی ٹکٹ جاری کررہے ہیں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ ہیں اور ان کے بھائی سید زین شاہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں لیکن وہ بھی پارٹی پر زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست عطااللہ مینگل ہیں لیکن پارٹی کے صدر ان کے بیٹے اختر مینگل ہیں۔
2 قائدین