• news

ختم نبوت قانون تبدیل کرنے والوں کو سزا دی جائے:فضل الرحمان

اسلام آباد (ایجنسیاں) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحفظ عقیدہ ختم نبوت کا قانون تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے مجرموں کوقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے واضح کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے ختم نبوتقانون میں تبدیلی کے مجرموں کی نشاندہی ہو گئی ہے اور ہائی کورٹ کی اس پر تفصیلی رپورٹ بھی آچکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کادینی قوتوں سے یکجا ہو کر انتخابی میدان میں اتر نے کا مطالبہ تھا ہم پوری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں، مجلس عمل اب نئے عزم اور پوری یکسوئی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہی ہے تمام امید واروں کا ہدایت دی جاتی ہے وہ دل جمعی کے ساتھ عوام سے رابطے کریں اور بھر پور انتخابی مہم چلائیں اور متحدہ مجلس عمل شامل جماعتیں ایک دوسرے کی ایک جسم ہوکر ایک تحریک بن کر اپنی تمام تر تونائیاں صرف کر دیں ، متحدہ مجلس 13جولائی کو ملتان سے عوامی رابطہ مہم کا آغا کر رہی ہے۔
فضل الرحمان

ای پیپر-دی نیشن