• news

نواز شریف کو عزت کا پاس نہیں مجھے تو ہے: نثار

ٓاسلام آباد ( آن لائن )سابق وزےر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شرےف سے اب بھی الجھنا نہےں چاہتاکےونکہ نواز شرےف کو اپنی عزت کا پاس نہےں مگر مجھے تو ہے۔ اپنی غلطی چھپانے کےلئے نواز شرےف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ نواز شرےف خود کو دودھ کا دھلا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہےں، ےقےناً وہ ناکام ہونگے۔ سابق وزےر اعظم نواز شرےف کے بےان پر رد عمل دےتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ غلطی چھپانے کےلئے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنےں گے۔ چودھری نثار کے ترجمان نے تحریکِ انصاف کے رہنما سرور خان کے بیان پرردعمل میں ان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ، لغو، بے بنیاد اور غفت مٹانے کی کوشش قرار دے دیا۔ سرور خان کی وجہ شہرت پارٹیاں بدلنا اور بے مقصد بات کرنے میں ثانی نہ رکھنا ہے۔ تحریکِ انصاف میں شمولیت کی بات اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ بہتر ہوتا سرور خان جھوٹ گھڑنے سے پہلے اپنی پارٹی قیادت بالخصوص عمران خان کے بیانات کا ہی جائزہ لے لیتے۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن