• news

قتل کے بڑھتے واقعات پر تشویش‘ بھارت آزادی صحافت کی فہرست میں تیزی سے نیچے جا رہا ہے : عالمی تنظیم

برسلز‘نئی دہلی (آن لائن)رپورٹرز ود آ¶ٹ بارڈرز ( آر ایس ایف) نے بھارت میں صحافی کو قتل کیے جانے جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے ۔جمعرات کو صحافیوں کی اس عالمی تنظیم رپورٹرز ود آ¶ٹ بارڈرز ( آر ایس ایف) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں صحافی کو قتل کیے جانے جیسے متعد واقعات رونما ہوئے ہیں،جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،گزشتہ 18 ماہ کے دوران دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں 7صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔بھارت میں صحافیوں کو پولیس،سیاستدانوں،افسر شاہی اور جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آر ایس ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آزادی صحافت کی فہرست میں بھارت تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے،جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔بھارتی حکومت کو اس ضمن میں اقدامات کرنا ہوںگے بصورت دیگر عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
عالمی تنظیم

ای پیپر-دی نیشن