اب کی بار ووٹ نہیں دیںگے، ووٹرز نے شازیہ مری کو کھری کھری سنا دیں، نقصان اٹھانا پڑے گا: امیدوار پیپلزپارٹی
کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ مری کو اپنے ہی حلقے میں ووٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ انتخابی مہم کے دوران جب پیپلز پارٹی کی امیدوار اپنے حلقے میں پہنچی تو ووٹرز نے انہیں گھیر لیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے شازیہ مری کو کھری کھری سنا دیں۔ ایک ووٹر کا کہنا تھا کہ اب کی بار ہم پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے جس پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دو گے تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ووٹرز نے کہا آپ ہمیں دھمکی دے رہی ہیں، جس پر انہوں نے موقف اپنایا کہ دھمکی نہیں دے رہی ووٹ نہیں دو گے تو نہ سڑکیں بنیں گی نہ سکول۔
شازیہ مری/کھری سنا